مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی وزارت دفاع نے گوانتاناموبے میں قید سعودی دہشت گرد کو آزاد کرکے سعودی عرب واپس پہنچا دیا ہےاس سلسلے میں امریکی صدر ٹرمپ میں سعودیہ سے بھاری رقم وصول کی ہے۔۔ ذرائع کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت میں اپنی نوعیت کا یہ منفرد واقعہ ہے۔ 2002 میں فرینچ آئل ٹینکر پر حملہ کرنے کے الزام میں قید احمد الذربی کی منتقلی کے احکامات ایک روز قبل ہی جاری کیے گئے تھے جس سے بدنامِ زمانہ جیل میں قیدیوں کی تعداد 40 ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق گوانتانامو بے میں 2008 کے بعد سے کوئی نیا قیدی نہیں لایا گیا، تاہم اپنی صدارتی مہم کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسے ’برے لوگوں‘ سے بھرنے کا عندیہ دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے لیے خطرہ بننے والے افراد کو ٹرائل کے لیے مذکورہ جیل میں بھیجنا ٹھیک ہوگا۔
واضح رہے کہ صدر ٹرمپ نے خصوصی احکامات جاری کرتے ہوئے 2009 میں اوبامہ کی جانب سے جاری کردہ گوانتانامو بے جیل کو بند کرنے کے احکامات معطل کردیے تھے۔ با خـر ذرائع کے مطابق امریکی صدر سعودی عرب سے بڑے پیمانے پر مال وصول کرکے اسے خوش رکھنے کی کوشش کررہے ہیں اور وہ خوشی کے ساتھ 11 ستمبر کے حملوں کا سعودی عرب سے تاوان وصول کررہے ہیں۔
آپ کا تبصرہ